ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی ریپر کین ویسٹ کا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

نیویارک: معروف امریکی ریبر کین ویسٹ نے امریکہ کے 2024 میں ہونے وا لے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کین ویسٹ نے سوشل میڈیا پر صدارتی مہم کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

امریکی ریپر نےگزشتہ دنوں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا میں واقع گالف کلب میں ملاقات کی تھی جس کے بعد انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی ہے۔

کین ویسٹ کے مطابق جب انہوں نے نائب صدر کے امیدوار کے طور پر ان کی مہم کا حصہ بننے کی درخواست کی تو ڈونلڈ ٹرمپ نے چلاتے ہوئے کہا کہ میں ایک بار پھر شکست کھانے والا ہوں۔

خیال رہے کہ کین ویسٹ اس سے قبل بھی 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کا حصہ بن چکے ہیں تاہم انہیں محض 70 ہزار ووٹ ملے اور ناکامی کا سامناکرنا پڑا ۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …