اتوار , 5 فروری 2023

کینیڈین وزیراعظم کا مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ایکٹ کے نفاذ کا دفاع

ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیر اعظم نے مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی ایکٹ کے نفاذ کا دفاع کیا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ گزشتہ موسم سرما میں انہوں نے یہ اقدام ملک میں کئی ہفتوں سے جاری لازمی کووڈ ویکسین پالیسی اور کورونا پروٹوکول کے تحت پابندیوں کے خلاف مظاہروں کے پیش نظر اٹھایا تھا۔

مسٹر ٹروڈو نے یہ بیان پبلک آرڈر ایمرجنسی کمیشن کے سامنے دیا جو اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ آیا ان کی حکومت ایکٹ کو نافذ کرنے کا جواز رکھتی تھی۔کینیڈا کے وزیر اعظم نے انکوائری میں بتایا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے کا مقصد مظاہرین اور عوام دونوں کو محفوظ رکھنا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نے 5 سالوں میں 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے

نئی دہلی: بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ بھارت نے 5 سالوں میں 24 …