جمعرات , 25 اپریل 2024

برازیل کے اسکول میں فائرنگ، 2 ٹیچرز سمیت 3 افراد ہلاک

برازیلیا: برازیل کے دو اسکولز میں فائرنگ سے 2ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …