بدھ , 24 اپریل 2024

عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر اسٹیج بلٹ پروف رکھنے کی ہدایت

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس نے سیکیورٹی ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی استعمال کریں، جب کہ عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔راول پنڈی پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے جلسے کیلئے نئی ایڈوائزی جاری کی گئی ہے۔

جاری کردہ ایڈوائزی میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ خطرے کے پیش نظر وی آئی پی کی سیکیورٹی کیلئے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ہدایات تحریری طور پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کو دی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو تحریری طور پر آگاہ کی گئی ایڈوائرزی اٹھائیس نکات پر مشتمل ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ……

اعلیٰ قیادت کیلئے بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہو۔

عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں۔

کسی عوامی مقام پر عمران خان گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔

روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔

وی آئی پی سیکیورٹی افسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں رہ کرنقل و حرکت کریں۔

وی آئی پی کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہوگی۔

اسٹیج پر شرکاء کی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے۔

فہرست کے علاؤہ کوئی بھی اسٹیج پر نہیں جا سکے گا۔

جلسہ گاہ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ نہیں ہوگا۔

عمران خان کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے۔

ڈرون کیمرہ اور آتشبازی پر مکمل پابندی ہوگی۔

کارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کارکنوں کو مخصوص فاصلے تک اسٹیج کے قریب آنے کی اجازت ہوگی، اس سے آگے وہ نہیں جا سکیں گے۔

عوام اسٹیج سے تقریباً100 میٹر کے فاصلے پر رہیں گے۔

جلسہ گاہ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی مکمل جامعہ تلاشی لی جائے گی۔

میڈیا حضرات کو متعین کردہ خصوصی راستوں سے ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

خواتین کیلئے جلسہ گاہ میں داخلے کیلئے مخصوص راستہ ہوگا۔

جلسہ کے دوران اداروں اور فوج کے خلاف نعرے بازی نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …