اتوار , 5 فروری 2023

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشت گرد گرفتار

لاہور:پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب بھر میں کارروائیوں کے دوران گرفتار دہشتگردوں سے 2 آئی ای ڈی بم، 2768 دھماکا خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹر برآمد کیے گئے ہیں، جب کہ حفاظتی فیوز، اسلحہ، نقدی، گولیاں و دیگر سامان بھی دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں اعظم خان، منصور، فاروق، شامی پرویز، محمد صدیق، عبدالمنان، اسماعیل، محمد بلال شامل ہیں۔لاہور سے بھی دہشت گرد عبدالرزاق گرفتار کیا گیا، دہشت گرد اہم تنصیبات، شخصیات اور سرکاری عمارات پر تخریک کاری کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک روز میں پنجاب بھر میں 25 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، 7 روز میں 372 کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 111 افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی جن میں سے 36 مشتبہ افراد کو گرفتار، 33 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی اؤلین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے …