بدھ , 24 اپریل 2024

تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد 563 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، فواد چوہدری

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفوں کے بعد 563 نشستوں پر انتخابات ہوں گے، عمران خان عوام کے اعتماد کی وجہ سے الیکشن میں جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کل 859 نشستوں پر براہ راست انتخابات ہوتے ہیں، تحریک انصاف کے استعفوں کے نتیجے میں قومی اسمبلی کی 123، پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں، خیبر پختونخواہ کی 115 نشستوں ، سندہ اسمبلی کی 26 اور بلوچستان کی دو نشستوں یعنی کل 563 نشستوں پر عام انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نام پر رانا ثنااللہ اینڈ کمپنی کو پسینے کیوں آ رہے ہیں، عمران خان کا عوام پر اعتماد ہے اس لیے اپنی حکومتیں تحلیل کر کے انتخابات میں جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ ملک میں سیاسی استحکام نہیں لا سکتا۔ انہوں نے پی ڈی ایم جماعتوں کو پیش کش کی کہ آئیے انتخابات کی طرف بڑھیں، اب گھوڑا بھی ہے اور میدان بھی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …