ہفتہ , 20 اپریل 2024

عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزیمت سے بچنے کے لیے اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا جو اُن کا اعتراف شکست ہے۔عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مجھے شک ہے کہ عمران خان یہ فیصلہ نہیں کرسکیں گے، مجھے لگتا ہے پنجاب کی حد تک یہ فیصلہ نہیں ہو سکے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے نکلنے کا یہ اعلان عمران خان کا اعتراف شکست ہے، بہت مشکل ہے پنجاب میں ان کے فیصلے کو پزیرائی ملے گی اور نہ ہی یہ اسمبلیوں توڑ سکتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے مایوس ہوکر استغوں کا ڈرامہ کیا، بلاول بھٹو

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان پنجاب کے علاوہ خیبرپختونخواہ کی اسمبلی بھی نہیں توڑ سکتا، ویسے بھی اگر عدم اعتماد جمع کرادیں تو اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے پاس ویسے بھی نمبر پورے ہیں تو ایسی صورت میں بھی اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کو انسانوں کا جو سمندر اکھٹا کرنا تھا وہ 15، 16 ہزار لوگ تھے، عوام نے لانگ مارچ اور پی ٹی آئی کی سیاست کا بائیکاٹ کردیا ہے‘۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …