جمعرات , 25 اپریل 2024

تاش کے پتوں سے بنی 50 منزلہ عمارت

چِنگ ڈونگ: چین میں ایک شخص نے ایک دن میں تاش کے پتوں سے 50 منزلہ عمارت بنا کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے شینگ ڈونگ کے شہر چِنگ ڈونگ سے تعلق رکھنے والے ٹائن روئی نے 12 گھنٹوں میں تاش کے پتوں سے بلند ترین گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے کا چیلنج اٹھایا اور یہ ریکارڈ صرف 5 گھنٹے 4 منٹ میں مکمل کر لیا۔

پتوں کے اس گھر کی لمبائی 11 فٹ اور 7 انچ ہے۔ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے اس گھر کو کم از کم 10 منٹ تک کھڑے رہنا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …