جمعہ , 19 اپریل 2024

اسٹیٹ بینک سمیت 5 بڑے بینک ڈیری فارمرز کو قرضے دینگے

کراچی: اسٹیٹ بینک سمیت دیگر 5بڑے بینکوں نے ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز بھینس کالونی میں ایک بینک کے تعاون سے ڈیری فارمرز کے لیے ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا،اس موقع پر رضوان خلیل شمسی،محکمہ لائیو اسٹاک ،پارٹنر بینکوں کے نمائندے اور ڈیری فارمرز بھی موجود تھے۔

ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے کی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کیلیے مرکزی بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈیری فارمرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر پانچ پارٹنرز بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرینگے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …