جمعہ , 3 فروری 2023

شمالی عراق میں تین ترک فوجی ہلاک

بغداد:عراق کے شمالی علاقوں میں واقع ترک افواج کے ٹھکانوں کو، پی کے کے کےعناصر نے، نشانہ بنایا جس میں تین ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔پی کے کے عناصر کے اس حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یہ حملہ ترک افواج کے خصوصی آپریشن کے موقع پر انجام دیا گیا ۔ ترک وزارت دفاع نے بھی ایک بیان جاری کرکے اس حملے اور ترک فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یاد رہے کہ ترکی نے آپریشن پنجہ کے تحت، پی کے کے کی ملیشیا کو نشانہ بنایا ۔ یہ آپریشن انیس اپریل، سن دو ہزار بائیس کوعراق کے کردستان علاقے میں شروع ہوا تھا۔

ترک افواج نے دعوی کیا ہے کہ اس آپریشن میں پی کے کے عناصر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بغداد حکومت اور دیگر سیاسی حلقوں نے ترکی کے اس اقدام پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے اسے عراق کی ارضی سالمیت پر حملہ قرار دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …