جمعہ , 3 فروری 2023

ایران شام کا موثر حامی اور حزب اللہ دمشق کا ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے: شامی صدر

دمشق:شام کے صدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کا موثر حامی ہے اور لبنان کی حزب اللہ دمشق کا ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے۔شام کے صدر بشار اسد نے شام کے اتحادیوں کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کی بھرپور حمایت اور پشت پناہی کی ہے اور کر رہا ہے۔

انہوں نے لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ شام کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم نے حزب اللہ کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے اور یہ حمایت جاری رہے گی کیونکہ حزب اللہ ہمارا تزویراتی اتحادی ہے۔

بشاراسد نے لنبان کے موجودہ حالات اور اس کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک شام کا اصل حامی ہے اور اس کا استحکام شام کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے ترکی کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بارے میں کہا کہ ترکی نے دمشق کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے لیکن صرف یہی کافی نہیں ہے ترکی کو عملی اقدام اٹھانا ہوگا۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …