جمعہ , 3 فروری 2023

شام میں امریکی فوج کے فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

دمشق:شام میں امریکی دہشت گرد فوج کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔امریکی دہشت گرد فوج کے اڈے پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔ امریکہ کا یہ فوجی اڈہ شام کے صوبے الحسکہ کے الشدادی شہر میں واقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس فوجی اڈے پر 4 راکٹ فائر کئے گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد دھماکوں کی شدید آوازیں سنائی دیں۔

امریکہ کے فوجی اڈے میں راکٹ حملے سے ابھی تک مالی اور جانی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی۔گزشتہ چند ماہ کے دوران شمالی شام میں العمر آئل فیلڈ کے علاقے میں قائم امریکی غیر قانونی فوجی اڈہ بارہا راکٹ حملوں کی زد پر رہا ہے۔

شامی حکومت بارہا یہ واضح کر چکی ہے کہ مشرق اور شمال مشرقی شام کے علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوجیوں اور انکے حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورس (ایس دی ایف) نام سے موسوم دہشتگرد گروہ کا مقصد تیل کے ذخائر لوٹنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں اور ان کا یہ غیر قانونی سلسلہ بند ہونا چاہئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …