جمعہ , 3 فروری 2023

آل سعود کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاجی کمپین

ریاض: آل سعود کی طرف سے آٹھ معصوم بچوں سمیت درجنوں شہریوں کو پھانسی دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کی عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔سوشل میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنوں نے stop_killing# ہیش ٹیگ شروع کرکے سعودی عرب میں بے دفاع شہریوں کو پھانسی دینے جیسے آل سعود کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یورپی سعودی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے کے روز سعودی عرب میں شہریوں کو پھانسی دینے کے خلاف احتجاجی مہم کا اہتمام کرے گی، اس رپورٹ کے مطابق آٹھ بچوں سمیت کم از کم 55 سعودی شہری پھانسی کے خطرے کی زد میں ہیں۔

آل سعود کے مخالفین کے مطابق اس حکومت کی عدالت نے علی الصفوانی نامی شہری کو اپنے بھائی فاضل الصفوانی اور جواد القریریصر جنہیں زندہ یا مردہ حکومت تلاش کر رہی ہے، کو پناہ دینے کی وجہ سے سزائے موت سنائی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی شہریوں کے خلاف آل سعود کے جرائم امریکی گرین لائٹ اور انسانی حقوق کے دفاع کے دیگر جھوٹے دعوؤں کی حمایت سے جاری ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر انہوں نے سعودی حکومت کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو جس طرح دل چاہے کچل دے کوئی اسے پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …