جمعہ , 3 فروری 2023

ہمیں قطر میں احساس ہوا کہ مسلمان ہم سے کتنی نفرت کرتے ہیں: صہیونی صحافی

دوحہ:صہیونی یدیعوت آحارونوت اخبار کے صحافیوں نے کہا ہے کہ ہمیں قطر میں احساس ہوا کہ مسلمان اور عرب لوگ ہم سے کتنی نفرت کرتے ہیں ہم یہاں سے بہت برے احساس کے ساتھ چلے جاتے ہیں۔

اس صہیونی میڈیا کے صحافیوں نے مزید کہا کہ ہم نے دیکھا کہ وہ کس قدر ہماری ناکامی پسند کرتے ہیں اور ہم نے دیکھا کہ اسرائیل سے متعلق کوئی بھی چیز ان کے دلوں میں کس قدر نفرت پیدا کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی، قطری، مغرب، اردنی، شامی، مصری اور لبنانی لوگ قطر کی گلیوں میں ہمیں غصے اور نفرت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ان اسرائیلی صحافیوں نے کہا کہ ہم نے اپنا تعارف اسرائیلی کے طور پر کرایا، لیکن جب ہم نے دیکھا کہ یہ ان کے ساتھ سلوک اور توہین کا باعث ہے تو ہم نے اپنے آپ کو ایکواڈور کے صحافی کے طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …