ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکیوں کی ایرانی پرچم میں ترمیم، عوام کا احتجاج

واشنگٹن:امریکی قومی ٹیم کے آفیشل پیج جس نے ایک شرارتی اقدام کی بنیاد پر ایران کا جعلی جھنڈا شائع کیا تھا، ایران کے رد عمل اور صارفین کے احتجاج کے بعد اسے درست کرنے پر مجبور ہوگیا۔

ایرانی فٹ بال فیڈریشن کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق امریکی فٹ بال فیڈریشن کے انسٹاگرام پیج نے ایک غیر پیشہ وارانہ اقدام میں ایرانی پرچم سے "اللہ” کا نشان ہٹا دیا۔

اس اقدام کے بعد ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو ای میل بھیجی ہے جس میں عالمی فٹبال فیڈریشن سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے ساتھ سنجیدہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم منگل کے روز اپنے امریکی حریف کے خلاف میدان میں اترے گی۔ایرانی ٹیم نے قطر کے 2022 ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں برطانیہ کے خلاف شکست کھائی اور دوسرے میچ میں ویلز کی ٹیم کو شکست دے دی۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …