جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی صدر کا بحریہ کے دن کے موقع پر ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کا دورہ

تہران:ایرانی صدر نے بحریہ کے دن کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کا دورہ کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید "ابراہیم رئیسی” نے یوم بحریہ کی آمد کے موقع جاسک بندرگاہ کے دوسرے سمندری علاقے میں حاضر ہوکر پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کا دورہ کیا۔

اس پریڈ میں موجود یونٹوں میں سہند اور البرز ڈسٹرائرز، فجر کلاس اور سرک کلاس فریگیٹس، تنب جہاز، ہرمز کلاس لینڈنگ کرافٹ، ہیلی کاپٹر، غدیر اور فاتح آبدوزیں اور ہیلی کاپٹر سکواڈرن شامل تھے۔

صدر نے فوجی یونٹوں کی پریڈ دیکھنے کے لیے سہند ڈسٹرائر کے ڈیک پر جانے سے قبل بحریہ کی کامیابیوں کی نمائش کا بھی دورہ کیا۔اس تقریب میں صدر کے دفتر کے سربراہ، وزیر دفاع، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف اور بحریہ کے کمانڈر، صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …