بدھ , 8 فروری 2023

افغانستان:طالبان انتظامیہ نےحامد کرزئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کردی

کابل:افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے سابق صدر حامد کرزئی کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم کردی۔رپورٹ کے مطابق افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ طالبان انتظامیہ نے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار حامد کرزئی کو افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دے دی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حامد کرزئی اپنے ذاتی سفر پر جرمنی جانے والے ہیں تاہم ابھی اس سفر کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی پندرہ اگست دو ہزار اکیس کو طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان سے باہر نہیں گئے اور کابل میں ہی رکے رہے۔ حامد کرزئی کے بقول طالبان انتظامیہ نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ایگل 44 آپریشنل ایئر بیس کی نقاب کشائی کردی

تہران:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پاسدار محمد باقری اور ایران …