ہفتہ , 20 اپریل 2024

خارکیف میں تین سو غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت:ایگور کوناشنکوف

روس نے خارکیف میں تین سو غیر یوکرینی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے اعلان کیا ہے کہ خارکیف میں تین سو غیر یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو سو سے زائد پولیش فوجی اہلکار شامل ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ مختلف جھڑپوں میں ایک سواسّی سے زائد یوکرینی فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر کوبیانسک کے علاقے میں روسی فوج نے یوکرینی فوج کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ اس علاقے میں تیس سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ۔ کراسنی لیمان میں بھی یوکرینی فوج کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں سے جمہوریہ لوہانسک میں روسی فوجی دستے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

اس علاقے میں یوکرینی فوج پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئی ۔ اس علاقے میں چالیس سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دونتسک میں بھی روسی فوج نے یوکرینی فوج کے حملے کا مقابلہ کیا جہاں ستر کے قریب یوکرینی فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ دونتسک کے جنوبی علاقے میں بھی تقریبا چالس یوکرینی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع نے مغربی جنگی علاقوں سے متعدد میزائل فائر کئے جانے کی تصاویر بھی نشر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج، دشمن کی فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ یوکرین کی جنگ وسیع سیاسی، اقتصادی، فوجی اور سماجی منفی نتائج کے ساتھ گذشتہ نو ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی ممالک خاص طور سے امریکہ نے روس پر زیادہ سے زیادہ دباؤ بڑھا کر اور یوکرین کی مالی و اسلحہ جاتی مدد اور حمایت کر کے نہ صرف جنگ کے خاتمے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے بلکہ وہ یوکرین کی جنگ کو طول دینے بھی کوشش کر رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت روس نے گزشتہ نو مہینے کے دوران نیٹو کی مشرق کی طرف توسیع پسندی پر بارہا خبردار کرتے ہوئے امریکہ اور نیٹو کی جانب سے روس کو سیکورٹی کی ضمانت فراہم کئے جانے کی تجویز پیش کی جسے امریکہ اور مغربی ملکوں نے مسترد کر دیا۔

دریں اثنا روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجیوں کی ضروریات کی فراہمی کو خاص ترجیح حاصل ہے ۔ انھوں نے ہھتیاروں کی وافر مقدار میں پیداوار کی ضرورت پر زور دیا ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانوی فوجی حکام نے دعوی کیا ہے کہ روس کو ہتھیاروں اور خاص طور سے دور مار بیلسٹک میزائلوں کے شعبے میں شدید قلت کا سامنا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …