اتوار , 5 فروری 2023

طاقت اور جدت ایرانی بحریہ کا مظہر ہے: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی

تہران: ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ہمیں آرمی کی بحریہ پر فخر ہونا چاہیے جو طاقت، پہل، جدت اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظہر ہے ۔یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے بحریہ کے دن کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے ماڈل یونٹس کی پریڈ کے دورے کےموقع پر کہی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی نیوی ڈے ہماری بحریہ کی جرات، بہادری اور طاقت کی یاد دہانی ہے، اسی لیے آرمی نیوی پر توجہ دینے کیلیے اس دن کو ہمیشہ ایک علامتی دن کے طور پر منایا جانا چاہیے۔

ایرانی صدر نے دفاع مقدس کے دوران کے بعد بحریہ کی قابل قدر کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: بحریہ کی موجودگی نہ صرف سرحدوں کی حفاظت بلکہ سمندروں میں موجودگی اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے بھی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خطے میں جہاز رانی کی حفاظت، ملک کے دفاع اور سلامتی کے تحفظ، اور علاقائی اور عالمی سطح پر اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام مفادات کے تحفظ کیلیے بحریہ میں اپنے سب دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

ناروے پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے پروگرام کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

اوسلو:دنیا بھر میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے غصے کے بعد ناروے کی پولیس نے قرآن …