جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستانی نوجوان بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین اسکریبل چیمپئن بن گئے

کراچی: پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حشام ہادی خان ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن بن گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ چیمپئین شپ کے فائنل میں حشام ہادی خان نے بھارت کے مادھوکامت کو مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔

سہ روزہ چیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے، حشام ہادی نےدوسرے روزپہلی پوزیشن پرقبضہ جمایا اورپھر فائنل میں فتح پائی۔تین روزہ ایشین یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 11 ممالک کے 60پلیئرزنےشرکت کی جبکہ پاکستان کے گیارہ کھلاڑیوں نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیا جن میں سے پاکستان کے 6 پلیئرزنے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی۔

پاکستان کے عفان سلمان تیسرے نمبرپررہے، مونس خان نے انڈر16 اوراحمد سلمان نے انڈر12 ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ پاکستان نے ایونٹ کا اختتام نمبرون ٹیم کی حیثیت سے کیا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …