اتوار , 5 فروری 2023

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہو گیا جس میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف نے اتوار کو آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع کونسل کی 33 نشستیں جیت لیں۔

آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں تین دہائیوں کے وقفے کے بعد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) ضلع کونسل کی 23 نشستیں جیت کر دوسرے نمبر پر رہی اور پاکستان مسلم لیگ ن نے 16 نشستیں حاصل کیں۔

وادی نیلم میں پاکستان تحریک انصاف نے 7 جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 3،3 نشستیں حاصل کیں جبکہ 2 نشستیں آزاد امیدواروں نے حاصل کیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے وادی جہلم میں 10 نشستیں حاصل کیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے حصے میں 5 اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں 3 نشستیں آئیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام 36 وارڈز میں پاکستان مسلم لیگ ن 12 نشستیں حاصل کر کے سر فہرست رہی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 8 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، پاکستان تحریک انصاف نے 7 نشستیں حاصل کیں جبکہ آزاد امیدواروں نے بھی 7 نشستیں حاصل کیں، مسلم کانفرنس کو صرف 2 نشستیں مل سکیں۔

مظفرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 17 نشستیں جیت کر پی ٹی آئی کو شکست دی۔ پاکستان تحریک انصاف 16 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ مسلم کانفرنس نے تین اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے دو نشستیں حاصل کیں۔ دو نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی اور جے کے پی پی نے ایک نشست حاصل کی۔

یہ بھی دیکھیں

خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے …