بدھ , 8 فروری 2023

ریلوے کے لیے جدید بوگیاں پاکستان پہنچا دی گئیں

کراچی:ریلے سے کئے چین سے منگوائی گئیں جدید ترین بوگیاں پاکستان پہنچادی گئی ہیں۔سنگاپور سے آنے والا خصوصی مال بردار جہاز کراچی کی بندرگاہ کی گودی نمبر 24، 25 پر لنگرانداز ہے۔

جہاز کے ذریعے پاکستان ریلوے کے لئے 46 جدید ترین بوگیاں لائی گئیں ہیں۔ان بوگیوں سے ریلوے کے مسافروں کو آرام دہ سفری سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان اور چین کے درمیان کراچی سے پشاور تک کے ریلوے نظام (ایم ایل ون) کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔مین لائن 1 (ایم ایل ون) منصوبے کو سی پیک فریم ورک کے تحت شروع کیا جائے گا، جس پر 9 ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید 30 روپے اضافے کا امکان

اسلام آباد :پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح …