بدھ , 8 فروری 2023

بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا، فواد چودھری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مونس الہٰی پہلے کہہ چکے ہیں کہ جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلی تحلیل کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی اورمونس الہٰی نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا ہے، پرویزالہٰی مستقبل میں بھی وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار ہو سکتے ہیں۔

موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس سے نا اہل حکومت پاکستان میں کبھی نہیں آئی، ن لیگ کی لیڈر شپ ایک دوسرے سے مشاورت کے بغیر چل رہی ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے اپنے سابقہ مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکشن کرانے کا اعلان کرے تو ہم بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو بدھ کو ترکیہ جائیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف قیامت خیز زلزلہ کی تباہی کے بعد ترک عوام سے اظہار …