ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہورہے ہیں، معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسمبلیاں بچانے پر مشورے ہو رہے ہیں، جب کہ معیشت بچانے پر کام نہیں ہو رہا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی دُھنداتنی چھاگئی ہے کہ الیکشن کاسورج طلوع ہونالازمی ہے۔ اب تومفتاح بھی کہہ رہےہیں کہ بانڈ کلیئر ہونےکےباوجودملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ، ترسیلات، زرمبادلہ کےذخائرکم، اسٹاک ایکسچینج ٹھس۔ پیٹرول، گیس، ڈالرمہنگااورنایاب ہے۔ اسمبلیاں بچانے پر مشورےہورہےہیں جب کہ ملک اورتباہ حال معیشت بچانے پر کام نہیں ہورہا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …