جمعہ , 3 فروری 2023

ٹی ٹی پی کا جنگ بندی ختم کرنے اور ملک بھر میں دہشت گردانہ حملوں کا اعلان

اسلام آباد:کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے رواں برس جون میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کرتے ہوئے اپنے عسکریت پسندوں کو ملک بھر میں دہشت گردانہ حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ہم نے مسلسل صبر کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ نہ کیا جائے لیکن فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے حملے جاری ہیں اس لیے اب ہمارے جوابی حملے بھی پورے ملک میں شروع ہو جائیں گے۔

ٹی ٹی پی نے دعویٰ کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس کے عسکریت پسندوں کے خلاف مسلسل کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور “صبر” کا مظاہرہ کرنے کے باوجود حملے روکے نہیں جارہے ۔ٹی ٹی پی کی جانب سے بیان میں اپنے عسکری حلقوں پر زور دیا گیا کہ جہاں بھی آپ کو حملہ کرنے کا موقع ملے، آگے بڑھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہم اسلام، قرآن اور امت اسلامی کے محافظ ہیں:جنرل حسین سلامی

تہران: سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے امام علی بن موسی الرضا …