بدھ , 8 فروری 2023

انگلش ٹیم کے کپتان کا ٹیسٹ سیریز کی میچ فیس سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

کراچی: انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوک نے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچز کی فیس سیلاب متاثرین کیلئے دینے کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو میں انہوں نے اپنی میچ فیس پاکستان فلڈ اپیل میں دینے کا اعلان کیا،اپنے تاثرات شئیر کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ یاد گار سیریز کیلئے پاکستان آنا ان کیلئے باعث اعزاز ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 17سال بعد بطور ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنا خاصہ دلچسپ ہی نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کا احساس بھی ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلش ٹیم کے کپتان کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ہمدردی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ مشکلات میں پھنسے افراد کی مدد سب سے بڑی خدمت ہے۔ان کہنا تھا کہ انگلش ٹیم کے کپتان کا یہ اقدام برطانوی اعلیٰ اقدار کی مثال ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شروع ہونے والے 3میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریزکا آغاز یکم دسمبر سے ہوگا،ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا انعقاد راولپنڈی ، دوسرے کا ملتان اور تیسرا کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

لاہور: شاہد آفریدی نے پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا۔ذرائع کے مطابق …