ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی صدر اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

تہران:ایرانی صدر اور امیر قطر کی ٹیلیفونک گفتگو/دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک ٹیلیفونک رابطے کے دوران دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

فون کال کے دوران ایرانی صدر نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو فیفا 2022 ورلڈ کپ کے قطر میں کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی مقابلوں کے لئے قطر کی بے مثال میزبانی کو بھی سراہا۔

قطر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فون کال میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مختلف شعبوں میں فروغ کے پہلوؤں پر بھی بات کی گئی۔ اس کے علاوہ دونوں ملکوں کی مشترکہ تشویش کی سب سے نمایاں صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …