جمعہ , 3 فروری 2023

ہم دشمن کے دفاعی سسٹم کو ناکارہ بنا سکتے ہیں،سربراہ ایرانی فضائیہ

تہران:ایرانی فضائیہ فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار میں نمایاں اضافہ اور تازہ ترین کامیابیوں کی وجہ سے ایران کے دشمنوں بشمول امریکہ، صہیونی غاصب ریاست اور ان کی کٹھ پتلی حکومتوں کے میزائل اور دفاعی سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے۔

سپاہِ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ آج ہم نے جوانوں اور ماہرین کی کوششوں سے، دشمن کے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے اور جدید ترین جنگی طیاروں سمیت ہتھیار بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انقلابِ اسلامی اور اس کی گرانقدر کامیابیوں کے دفاع اور ایرانی قوم کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور اسے فروغ دینے کے سلسلے میں، سپاہِ پاسداران انقلابِ اسلامی کی فضائیہ نے اسلام کے دشمنوں سے نمٹنے کیلئے میزائل اور ڈروں طیاروں سمیت مختلف صنعتی شعبوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایرانی فضائیہ فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہماری دفاعی پیداوار میں نمایاں اضافہ اور تازہ ترین کامیابیوں کی وجہ سے ایران کے دشمنوں بشمول امریکہ، صہیونی غاصب ریاست اور ان کی کٹھ پتلی حکومتوں کے میزائل اور دفاعی سسٹم ناکارہ ہو کر رہ گیا ہے.

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …