ہفتہ , 20 اپریل 2024

شامی دارالحکومت دمشق میں ایرانی فضائیہ کا ایک اعلی اہلکار قتل

دمشق:صہیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ غاصب حکومت شام میں ایرانی اعلی عسکری اہلکار کی شہادت کے بعد ایران کی ممکنہ انتقامی کاروائی سے خوف زدہ ہے۔

روسیاالیوم نے خبر دی ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی فضائیہ کے ایک اعلی اہلکار کے قتل کے بعد غاصب صہیونی حکومتی حلقے اس بات سے شدید ڈرے ہوئے ہیں کہ ایران ممکنہ طور پر اپنے فوجی افسر کی ہلاکت کا بدلہ لے گا۔

رپورٹ کے مطابق عبری چینل کان کا کہنا ہے کہ کہ صہیونی حکومت شام میں ایرانی اہلکار کے قتل پر ایران کی جوابی کارروائی کا سامنا کرنے کے لئے تیاری کر رہی ہے۔

مذکورہ چینل کا کہنا ہے کہ صہیونی حلقوں میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ کہیں ایران اپنی فضائیہ کے اعلی افسر کرنل داؤد جعفری کے قتل میں ملوث عناصر کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔ کیونکہ مذکورہ اہلکار کی تدفین میں سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈروں کی شرکت اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ قتل کیے جانے والا افسر سپاہ پاسداران میں انہتائی اہم مقام اور حساس پوسٹ پر تھا۔

عبری چینل نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل ملک سے باہر اپنے اعلی سیکورٹی حکام اور موساد کے سابق اہلکاروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دے گا۔

خیال رہے کہ کرنل داؤد جعفری سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے اعلی اہلکار تھے جو شام میں خدمات انجام دے رہے تھے اور گزشتہ منگل کی صبح دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں شہید ہوئے تھے۔سپاہ پاسداران انقلاب میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس قتل کی ذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ کرنل داؤد جعفری اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے خلیج فارس کے علاقے میں میں امریکی کی اہل کاروں کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …