جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ اور الکاظمی کے خلاف شہید "المہندس” کے بھائی کی عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کی درخواست

بغداد:شہید ابو مہدی المہندس کے بھائی "محمد حسن جعفر” نے بغداد کی ایک عدالت میں مزاحمتی کمانڈروں کے قتل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق امریکی صدر اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے خلاف شکایت درج کرائی۔

عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے سربراہ شہید ابو مہدی المہندس کے بھائی نے 76 دیگر افراد کے ساتھ مل کر متعدد امریکی اور عراقی افراد کے خلاف مزاحمتی کمانڈروں کے قتل میں ان کے کردار کی شکایت درج کرائی۔

ٹرمپ، سابق امریکی صدر، مائیک پومپیو، اس ملک کے سابق وزیر خارجہ، اور عراقی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ مصطفیٰ الکاظمی، بغداد میں سابق امریکی سفیر، اور ضیا الموسوی، سابق سربراہ عراقی ملٹری انٹیلی جنس ان لوگوں میں شامل ہیں جن کے خلاف بغداد کی "الکرخ” کی تیسری عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …