جمعہ , 3 فروری 2023

سول سوسائٹی کی حمایت کا دعویٰ کر کے امریکہ کا عراق میں مداخلت کا نیا منصوبہ

بغداد:امریکی حکومت مغربی ایشیائی خطے میں اپنی مداخلتوں کے تسلسل میں سول سوسائٹی کی حمایت کے عنوان سے عراق میں پانچ سالہ پروگرام کے لیے 25 ملین ڈالر تک خرچ کرے گی۔

امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی نے مقامی وقت کے مطابق دعویٰ کیا کہ وہ عوامی میدانوں اور مختلف شعبوں بشمول موسمیاتی تبدیلیوں میں عراقی خواتین اور نوجوانوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔

امریکی حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عراق کو مزید مستحکم اور جمہوری ملک بننے میں مدد دینے کی کوشش کر رہی ہے۔امریکہ نے عراقی سول سوسائٹی کی حمایت کے دعوے کی شکل میں اس ملک میں بہت سے منصوبے شروع کیے ہیں اور ان پر عمل درآمد کیا ہے۔

نام نہاد ILEP پروگرام (ILYEP- Iraqi Young Leaders Exchange Program) عراق میں امریکی پروگراموں میں سے ایک ہے۔ ایک ایسا پروگرام جو عراق میں واشنگٹن کی پالیسیوں کی مسلسل ناکامیوں کے بعد، اس مغربی ایشیائی ملک پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے عراقی اشرافیہ کے نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے مطابق تربیت دینا چاہتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے سے متعلق خبردار کردیا

ماسکو: روس نے اسرائیل کو یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کے کسی بھی اقدام کی بابت …