جمعرات , 25 اپریل 2024

سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا:ترک صدر اردگان

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردگان نے شام کے ساتھ ملک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے امکان کے بارے میں بات کی۔ترک صدر نے شامی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ بالکل بھی خارج از امکان نہیں ہے۔

اردگان نے زور دے کر کہا کہ یہ ممکن ہے کہ شام میں، مستقبل میں، سب کچھ معمول پر آجائے، جیسا کہ مصر میں ہوا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل دشمن نہیں ہوتا۔

ترکی کے صدر نے کہا کہ مصر کے ساتھ مذاکرات وزارتی سطح پر جاری رہیں گے اور اس کے بعد وہ اس ملک کے صدر سے ملاقات کریں گے، انہوں نے کہا: السیسی کے ساتھ ملاقات میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزارتی سطح پر۔”

اردگان نے یہ بھی کہا کہ مصر کے صدر نے ورلڈ کپ کے افتتاح کے موقع پر قطر میں ہونے والی حالیہ ملاقات کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …