بدھ , 24 اپریل 2024

فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کے خلاف دو صفر سے فتح

تہران: قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کیخلاف کامیابی کے بعد 709 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کی عدلیہ کے آن لائن پورٹل ’ میزان ‘ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فٹ بال ورلڈ کپ میں ایران کی ویلز کے خلاف دو صفر سے فتح کے بعد ملک کی مختلف جیلوں میں قید 709 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

ورلڈ کپ میں ایران کا پہلا میچ انگلینڈ سے ہوا تھا جس میں انگلینڈ نے ایران کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح کردیا

ریاض:پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں اپنے ذاتی میوزیم کا افتتاح …