جمعہ , 3 فروری 2023

فیفا ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے قطر کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 34 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے قطر کو 0-2 سے شکست دے دی۔

نیدر لینڈز کی جانب سے کوڈی گیپکو نے 26 ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کو فرینک دی جونگ نے 49 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔گروپ اے میں 7 پوائٹس کے ساتھ سرِ فہرست نیدرلینڈز کی ٹیم ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر گئی۔

یہ بھی دیکھیں

پی سی بی نے مکی آرتھر کو نیا عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مکی آرتھر کیلئے ہیڈ کوچ کی بجائے …