بدھ , 8 فروری 2023

وزیراعظم نے اعظم نذیر تارڑ کا استعفی مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ کا بطور وزیرقانون استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر وفاقی وزرا کے وفد کی اسلام آباد میں سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کی رہائش گاہ پہنچے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب پر مشتمل وفد نے اعظم نزیر تارڑ سے ملاقات کی اور انہیں استعفیٰ واپس لینے پر منانے کی کوشش بھی کی۔

وفاقی وزرا کے وفد نے اعظم نزیر تارڑ کو وزیراعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ’شہباز شریف نے استعفیٰ مسترد کر کے آپ کو وزیرقانون کے منصب پر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، لہذا آپ اپنا کام جاری رکھیں‘۔
وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر اعظم نزیر تارڑ بدھ کو وزیر قانون کی ذمہ داریاں پھر سے سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے 24 اکتوبر کو وزیر قانون کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ جس کے بعد سردار ایاز صادق کو وزیر قانون کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو بدھ کو ترکیہ جائیں گے

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف قیامت خیز زلزلہ کی تباہی کے بعد ترک عوام سے اظہار …