اسلام آباد: حکومت نے ملک میں تیل اورگیس کی تلاش کیلیے نئے لائسنسز جاری کردیے۔پٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) (آپریٹر)(70%) کے جوائنٹ وینچر کے ساتھ بلاک نمبر 2966-2 (چاہ بالی) پر پٹرولیم کنسیشن ایگریمنٹس اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا ہے۔
پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ 30فیصد، بلاک نمبر 2967- مچھ5 اور بلاک نمبر 2867-6 ڈھاڈر جوائنٹ وینچر کے ساتھ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ آپریٹر40فیصد ،(پی پی ایل) 30فیصد اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ(یو ای پی ایل) 30فیصد، بلاک نمبر 2866-5 (قلات ویسٹ) اور بلاک نمبر 2869-15 (سوئی نارتھ) کے مشترکہ منصوبے کے ساتھ پی پی ایل (آپریٹر)50فیصد اورایم پی سی ایل 50فیصد اور بلاک نمبر 2969-11 (میران پور) سے یو ای پی ایل (آپریٹر) 50فیصد اورایم پی سی ایل50فیصد اور ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا گیا ہے۔