بدھ , 8 فروری 2023

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد:سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے میں ہونے والے ملاقات میں اہم ترین معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے امریکی سفیرکی عمران خان سے ٹیلیفون پربات کرائی تھی جبکہ پی ٹی آئی نے امریکی حکومت سے رابطہ بحالی کیلئے لابنگ فرم بھی ہائرکررکھی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف امریکی سازش کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اب وقت گزر چکا، ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔حکومت گرائے جانے میں امریکی سازش سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ معاملہ اب ختم ہوچکا، اب یہ بات میں نے پس پشت ڈال دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ایگل 44 آپریشنل ایئر بیس کی نقاب کشائی کردی

تہران:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پاسدار محمد باقری اور ایران …