منگل , 23 اپریل 2024

دنیا میں سب سے زیادہ لوگوں کی سالگرہ کس دن ہوتی ہے؟

واشنگٹن:آپ یقیناً ایسے کسی شخص کو ضرور جانتے ہوں جس کی اور آپ کی سالگرہ کا دن ایک ہی ہوگا لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ لوگ کس دن اپنی سالگرہ مناتے ہیں؟ اور سالگرہ کا سب سے نایاب دن کون سا ہے؟ایک ریسرچ کے مطابق 23 لوگوں کے ایک گروپ میں اس بات کا امکان پچاس فیصد ہوتا ہے کہ دو لوگوں کی سالگرہ کا دن ایک ہی ہو۔

امریکی سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے ڈیٹا کے مطابق ستمبر کے مہینے کے 3 دن ایسے ہیں جس میں سب سے زیادہ سالگراہیں منائی جاتی ہیں جس میں پہلے نمبر پر 9 ستمبر، دوسرا 19 اور تیسرا 12 ستمبر کا دن ایسا ہے جس میں سب سے زیادہ لوگوں کی سالگرہ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ستمبر کے تین دن سب سے زیادہ سالگرہ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں لیکن اس مہینے کا شمار زیادہ پیدائش والے مہینے میں نہیں ہوتا بلکہ اگست کا مہینے میں سب سے زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں۔

ماہرین اگست میں زیادہ بچوں کی پیدائش کی بنیادی وجہ دنیا بھر میں دسمبر میں ہونے والی سالانہ تعطیلات کو قرار دیتے ہیں جس میں جوڑوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اور تعلق قائم کرنے کا موقع میسر آتا ہے، دوسرے نمبر پر جولائی اورتیسرے نمبر پر ستمبر میں سب سے زیادہ بچے پیدا ہوتے ہیں۔

سالگرہ کا سب سے نایاب دن 29 فروری کا لیپ ڈے ہے جو ہر چار سال بعد آتا ہے جس میں سب سے کم لوگ اپنی سالگرہ مناتے ہیں جبکہ عام طور پر فروری کا مہینہ 28 تاریخ پر ہی ختم ہوجاتا ہے۔

فروری کے لیپ ڈے کے بعد 25 دسمبر کا دن ایسا ہے جس میں بہت کم لوگ اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور یہ دن سالگرہ کے کمیاب دنوں میں شمار ہوتا ہے۔

جنوری کی یکم تاریخ اور 24 دسمبر کو بھی بہت کم لوگوں کی سالگرہ ہوتی ہے اور یہ دونوں دن بھی سالگرہ کے کمیاب دنوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولادت بھی 25 دسمبر ہے اور سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف بھی اسی دن اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔

وہ دس تاریخیں جب سے زیادہ لوگ اپنی سالگرہ مناتے ہیں:

ستمبر 9

ستمبر 19

ستمبر 12

ستمبر 17

ستمبر 10

جولائی 7

ستمبر 20

ستمبر 15

ستمبر 16

ستمبر 18

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …