بدھ , 24 اپریل 2024

فیفا 2022 ورلڈکپ :گراؤنڈ فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے

دوحہ:قطر میں کھیلا جانے والا ورلڈ کپ مشرق وسطیٰ میں ہونے والے پہلے عالمی فٹبال مقابلے ہیں جو اس اعتبار سے بھی منفرد ہے کہ فٹبال کے گراؤنڈ فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے ہیں۔

قطر میں جاری فیفا 2022 فٹبال ورلڈ کپ مشرق وسطی میں ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا ورلڈ کپ ہے جس میں جہاں فٹبال کی گھماگھمی ہے وہیں دیگر متعدد دلچسپ واقعات بھی رونما ہو رہے ہیں۔

ان دنوں قطر میں فٹبال کے گراؤنڈز فلسطین اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے میدانوں میں بدل گئے ہیں۔

عالمی مقابلوں کے دوران تمام گراؤنڈز میں فلسطینی پرچم لہرائے جارہے ہیں اور شائقین کو فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح عالمی برادری کو بھی یہ پیغام جا رہا کہ مسئلہ فلسطین اب بھی عالم اسلام کا سرفہرست مسئلہ ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …