کیف:یوکرین کا ایک فوجی وفد خفیہ دورے پر اسرائیل پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پیر کی رات یوکرین کا ایک فوجی وفد خفیہ طور پر اسرائیل پہنچا جہاں وہ اسرائیل کے اعلی فوجی حکام سے ملاقات کرے گا۔
اسرائیل کے چینل 13 کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے روس کے ساتھ کشیدگی نہ بڑھنے کے پیش نظر یوکرین کے فوجی وفد کے دورے کو خفیہ رکھا ہے۔یوکرین کے فوجی وفد کے دورے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
ماسکو اور تل ابیب کے تعلقات اسرائیل کی جانب سے جنگ یوکرین میں یورپ کی حمایت کی وجہ سے کشیدہ ہو گئے۔