جمعہ , 19 اپریل 2024

تل ابیب نے صیہونیوں کو ورلڈکپ کے لیے قطر کے سفر کی بابت خبردار کر دیا

یروشلم:صیہونی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر ورلڈ کپ گیمز دیکھنے کے لیے قطر کا سفر نہ کریں۔

قطر میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ گیمز کے دوران صیہونی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے صیہونیوں کو ممکنہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر ورلڈ کپ کے لئے قطر کا سفر نہ کرنے کی تلقین کی ہے۔

اس سلسلے میں صیہونی چینل I24″ ” نے اطلاع دی ہے کہ اگرچہ قطر کے لئے کوئی سفری پابندی جاری نہیں کی گئی ہے تاہم اسرائیل کے انسداد دہشت گردی کے ادارے نے اسرائیلیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خلیج فارس کے اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں جس کے تل ابیب کے ساتھ سرکاری تعلقات نہیں ہیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے صارفین کے اکاؤنٹس سے جو باتیں سامنے آئی ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ مقامی لوگوں اور دوسرے ممالک کے عرب حامیوں کی جانب سے پرتشدد رویے کا اندیشہ ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے قطر کو درجہ 3 الرٹ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ الرٹ کی سطح صیہونی حکومت کے لیے غیر دوستانہ ممالک جیسے لبنان، ایران، شام، یمن اور عراق کی سطح سے کم ہے۔

دوسری جانب تل ابیب نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے قطر کا سفر کرنے والے صیہونیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عوام کے سامنے نہ آئیں اور عبرانی زبان بولنے یا عوامی مقامات پر حکومت کے جھنڈے اور نشانات اٹھانے سے گریز کریں نیز صیہونی حکومت کے شہری ہونے کے ناطے اور کسی بھی ممکنہ تصادم سے گریز کریں۔

اس سے قبل صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ بشمول i24 نیوز نے خبر دی تھی کہ صیہونی حکومت کے شہریوں کی قطر میں عرب شائقین کے ساتھ جھڑپ ہوئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …