اتوار , 5 فروری 2023

سپاہ پاسداران نے جنوبی علاقے میں ایک عرب انٹیلی جنس سروس کی سازشوں کو بے نقاب کیا

تہران:سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک ایک رجعت پسند عرب انٹیلی جنس سروس کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جب وہ ملک کے جنوبی شہر بندر لنگہ میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

سپاہ پاسداران نے منگل کے روز اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فورس کے انٹیلی جنس یونٹ نے اس ایجنٹ کو خلیج فارس کے ساحل پر بندر لنگہ سے گرفتار کیا ہے جو صوبہ ہرمزگان کے مغرب میں واقع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایجنٹ خلیج فارس کی ایک "رجعت پسند ریاست” کی انٹیلی جنس سروس کے لیے کام کر رہا تھا۔اس میں کہا گیا ہے کہ ایجنٹ بندر لنگہ میں عدم تحفظ کے بیج بونے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ناروے پولیس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے پروگرام کا اجازت نامہ منسوخ کردیا

اوسلو:دنیا بھر میں مسلمانوں کے بڑھتے ہوئے غصے کے بعد ناروے کی پولیس نے قرآن …