اتوار , 5 فروری 2023

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 75 برس سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم رہے ہیں، خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکا کا مشترکہ مفاد ہے، انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری چاہتے ہیں،دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی توقع ہے، اس کے علاوہ علاقائی اور عالمی دہشتگردی کے خلاف تعاون اور کوششوں کی امید رکھتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دو دہائیوں میں پاکستانی عوام دہشت گرد حملوں سے بری طرح متاثر ہوئی، ہر قسم کی دہشت گردی سے مقابلے کے لئے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلادیش نے سعودی عرب سے پٹرول ادھار مانگ لیا

ڈھاکا: ڈالرز کی ادائیگیوں میں عدم توازن کے شکار بنگلا دیش نے سعودی عرب سے …