اتوار , 5 فروری 2023

فیفا ورلڈکپ: صیہونیوں کو عوامی نفرت کا سامنا

مقبوضہ فلسطین کے باسیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے والی طفل کش صیہونی رجیم اور امریکی استکبار نے خلیج فارس کی عرب بادشاہتوں پر دباو ڈال کر فلسطینیوں کے منشا کے خلاف صدی کی ڈیل جیسے "دو ریاستی حل” کے ذریعے عرب ممالک سے اسرائیل کے تعلقات نارمل بنانے کی شرمناک کوشش کی لیکن انہیں چند شیوخ کی خیانت کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔

کیونکہ خطے کے مسلمان ممالک کے عوام نسل پرست صیہونی آبادکاوں کے مقبوضہ فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم اور فلسطینی بچوں کی کربناک آہوں اور سسکیوں کو نہیں بھول سکتے۔

خیال رہے کہ بعض عرب بادشاہتوں کی فلسطینیوں سے کی جانے والی خیانت نے غاصب صیہونیوں کو اس غلط فہمی میں مبتلا کر دیا ہے کہ خطے کے عوام بھی اسرائیل کی طفل کشی کو بھول کر غاصب صیہونی رجیم کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن کے امریکی صیہونی پراجیکٹ کو قبول کریں گے لیکن قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے کھیلوں میں عرب ممالک عوام کے صیہونی شہریوں اور صحافیوں سے اظہار نفرت جبکہ فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے جذبے نے غاصب اسرائیل کو بری طرح مایوس کر ڈالا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی اخبار "یدیعوت احرونوت” نے اپنی ایک رپورٹ میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کی کوریج میں صیہونی صحافیوں کی مشکلات کا ذکر کیا اور اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت سے عرب ممالک کے حکمران اور عوام شدید نفرت کرتے ہیں۔

مذکورہ اخبار کی رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ دوحہ میں 10 دن قیام کے دوران ’’سڑک پر فلسطینی، ایرانی، قطری، مراکشی، شامی، اردنی، مصری اور لبنانی ہمیں نفرت بھری نظروں سے دیکھتے تھے جبکہ اس سے بھی افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ سعودی بھی ہمارے بارے میں ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔”
واضح رہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کے فیفا کو بھیجے گئے سفارتی مراسلے میں عرب ممالک کے عوام کا فلسطینی پرچم اٹھا کر فلسطینیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی صحافیوں کو انٹرویو دینے سے انکار کرنے کے عمل کو صیہونیوں کی تذلیل قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا گیا ہے۔

اسرائیل اور اس کے جنم داتاؤں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ بوڑھے برطانوی استعمار اور امریکی استکبار کی ملی بھگت سے مسلمانوں کے قلب پر صیہونیوں کو ناجائز قبضہ دلوانے کی خونچکاں داستان کو صدی کی ڈیل جیسے شرمناک حربوں کے ذریعے مسلم اذہان سے محو کرنے کی کوششیں بے سود رہیں گی۔بشکریہ حوزہ نیوز

نوٹ:ابلاغ نیوز کا تجزیہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سیاسی جماعتوں کی ایک دوسرے کیخلاف انتقامی کارروائیاں

لاہور: (فرخ احمد ) پاکستان میں ہر سیاسی پارٹی خود کو حکومت میں ہی محفوظ …