اتوار , 5 فروری 2023

سعودی عرب کے ویزے کےلیے آسان طریقہ کار کا اعلان

اسلام آباد:سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان کردیا۔پرسنل وزٹ ویزے پر جانے والے اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے جاسکیں گے۔ انہیں سعودی عرب کے کسی بھی ریجن یا شہرمیں جانے کی اجازت ہوگی۔

مکہ میں عمرے اور مدینہ میں مسجد نبویﷺ کی زیارت کے ساتھ ملک میں موجود مذہبی و تاریخی مقامات کے ساتھ اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت بھی کرسکیں گے۔

حکام کے مطابق سعودی شہری اپنے احباب کو مملکت آنے اور عمرے کے لیے نجی وزٹ ویزے پر بلا سکتے ہیں۔ نجی وزٹ ویزے کی درخواست دفتر خارجہ کے وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ نجی وزٹ ویزا آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔

وزیٹر سے متعلق معلومات نجی وزٹ ویزے کی درخواست کے ذریعے پیش کرنا ہوں گی اوراقرار ناموں کی منظوری دینا ہوگی۔ اس کے بعد وزٹ ویزے کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ’ وزٹ ویزے پر آنے والا مہمان ویزا پلیٹ فارم پر ویزے کی درخواست فارم پر کرنے کے بعد میڈیکل انشورنس اور ویزا فیس کی کارروائی خود کرسکتا ہے۔ اس کے بعد سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں درخواست اور پاسپورٹ جمع کرائے،سفارتخانے یا قونصلیٹ کے رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کے ذریعے یہ کام کرائے گا۔ویزا جاری ہونے کے بعد پاسپورٹ وصول کرکے کسی بھی راستے سے ملک آنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

عراق اور سعودی عرب تجارتی میدان میں نئے تعاون کے حامل ہیں:سعودی وزیر خارجہ

ریاض:سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان” نے بغداد پہنچنے پر اپنے عراقی ہم …