ہفتہ , 20 اپریل 2024

داعش کی پشاور میں موجودگی کا ایک بار پھر انکشاف

پشاور:عالمی سفاک دہشت گرد گروہ داعش کا خطرہ وطن عزیز پاکستان پر پھر منڈلانے لگا، داعش کی پشاور میں موجودگی کا ایک بار پھر انکشاف۔ شاہراہوں اور گلی محلوں میں داعش آگئی کی وال چاکنگ، سکیورٹی اداروں کی توجہ مطلوب ۔ کسی بھی بڑے دہشت گرد حملے کا خدشہ بڑھنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقے متھرا میں دیواروں پر داعش آگیا کی وال چاکنگ کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق داعش آگیا کی وال چاکنگ متعدد عمارتوں کی دیواروں پر گئی ہے جس میں سکولز اور کئی اور عمارتیں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لکھائی پشتو رسم الخط میں کی گئی ہے۔ داعش جو ایک بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم ہے کو لکھائی کے ذریعے ویلکم کیا گیا ہے۔ لکھائی نامعلوم افراد کیجانب سے کیاگئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحقیقات جاری۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …