جمعہ , 3 فروری 2023

قطر فٹبال عالمی کپ کے دوران ایک برازیلی خاندان نے دین اسلام قبول کرلیا

قطر فٹبال عالمی کپ کے دوران ایک برازیلی خاندان نے دین اسلام قبول کرلیا۔موصولہ رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں فیفا فٹبال عالمی کپ 2022 کے دوران برازیل کے ایک خاندان نے دین اسلام قبول کرلیا۔ 6 افراد پر مشتمل اس برازیلی خاندان نے دوحہ کی ایک مسجد میں اسلام قبول کیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس سلسلے میں ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں یہ افراد کلمہ پڑھتے نظر آرہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسلام قبول کرنے والے 6 افراد میں 4 بچے (ایک لڑکا اور تین لڑکیاں) اور ماں باپ ہیں۔ بچوں کی ماں نے ان کے جذبات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ "مجھے نہیں معلوم کہ اس کا اظہار کیسے کروں، اپنے جذبات کو بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جس نے میرے دل کو چھو لیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ہم اسلام، قرآن اور امت اسلامی کے محافظ ہیں:جنرل حسین سلامی

تہران: سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے امام علی بن موسی الرضا …