بدھ , 8 فروری 2023

ترکی کو اب ترقی کے میدان سے کوئی بھی نہیں روک سکتا:رجب طیب اردوان

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ سال 2022 کو ترقی کی ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کرے گا، اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔

صدر اردوان نے حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ضلعی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کی تیسری تہائی میں ترکیہ کی ترقیاتی شرح 3.9 فیصد اور دوسری تہائی کی نظر ثانی شدہ ترقیاتی شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ کا بدستور ترقی کرنا نہایت قابلِ قدر پہلو ہے، انشاء اللہ ہم دنیا کے مقابلے میں 2022 کو ریکارڈ شرح کے ساتھ ختم کر کے 2023 کا ایک اچھا آغاز کریں گے، اب ترکیہ کی ترقی کو روکنا ناممکن ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، آیت اللہ رئیسی

تہران:ایرانی صدر نے ترک حکومت اور عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے …