بدھ , 8 فروری 2023

پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانیوں کی یو اے ای میں داخلے پر پابندی

ابوظہبی: پاسپورٹ پر سنگل نام والے پاکستانیوں کے متحدہ عرب امارات داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو ان کے پاسپورٹ پرسنگل نام کے ساتھ امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس حوالے سے پاکستانی ایئرلائنز کو گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخلے کے ناموں کے رہنما اصولوں پر عملدرآمد کرے۔

ایسے مسافر جن کے پاسپورٹ پر صرف ایک نام اور کوئی دوسرا نام نہیں بشمول والد کا نام یا خاندانی نام نہیں ہوگا انہیں قبول نہیں کیا جائے گا، اس لیے ایک ہی نام کے پاسپورٹ پر ’فرسٹ نیم‘ یا ’لاسٹ نام‘ نہ ہونے کے زمرے میں آنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ پاکستان یو اے ای مصروف ترین ہوائی راستوں میں سے ایک ہے کیوں کہ جنوبی ایشیائی شہری متحدہ عرب امارات میں دوسری سب سے بڑی تارکین وطن کمیونٹی ہیں، جن کی کل تعداد تقریباً 1.6 ملین ہے۔

آسٹریلوی حکومت نے بھی اپنے شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی، جس میں آسٹریلوی پاسپورٹ رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نام کے شعبوں میں کم از کم دو نام لازمی رکھیں کیوں کہ اگر آپ کے پاسپورٹ میں صرف ایک نام ہے تو آپ کو داخلے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جائے گا۔

بھارتی ایئر لائنز نے بھی مسافروں سے کہا تھا کہ وہ پاسپورٹ پر اپنے نام درست کریں کیوں کہ واحد نام والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کی اجازت نہیں ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے ایگل 44 آپریشنل ایئر بیس کی نقاب کشائی کردی

تہران:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل پاسدار محمد باقری اور ایران …