جمعہ , 3 فروری 2023

پنجاب حکومت کا لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ، وزیراعلیٰ نے منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے لاہور فیڈرروٹ کے لئے مزید بسیں لانے کا پراجیکٹ تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز”کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو بحال اور فعال کرنے کا حکم دیا،چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے 8 سٹیشنز کی کمرشلائزیشن کی جائے گی، پاکستان میٹروبس سسٹم راولپنڈی اسلام آباد کی بسوں کی مرمت اور نئی بسیں خریدنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بہاولپورسے لودھراں بس سروس آپریشن جاری رکھنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ سپیڈو بس کا روٹ لاہور سے شیخوپورہ اور مریدکے تک کرنے کی منظوری دی گئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم

اسلام آباد: وزارت دفاع نے کہا ہے کہ لاپتا افراد آئی ایس آئی اور ایم …